کورونا ایمرجنسی، ٹائیگر فورس کی تشکیل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

اسلام آباد:کورونا ایمرجنسی، ٹائیگر فورس کی تشکیل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ پیر کو اسلام آباد کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کورونا ایمرجنسی میں مالی معاونت اور ریلیف آپریشن منتخب نمائندوں کے ذریعے کیا جائے۔ بلدیاتی نمائندے نے کہاکہ یونین کونسلز میں اسپتال، ریلیف آپریشن کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، مئیر اسلام آباد، معاون خصوصی امور نوجوانان کو فریق بنایا گیا۔ بلدیاتی نمائندوں نے موقف اختیار کیاکہ منتخب نمائندوں کی موجودگی میں ٹائیگر فورس کی تشکیل خلاف قانون ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں