کرونا، کراچی کے ضلع وسطی کی بھی 5 یوسیز کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے احکامات

کراچی:کراچی میں کرونا وائرس پر قابو پانے کیلیے ضلع وسطی کی بھی 5 یوسیز کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔احکامات ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے جاری کیے گئے جس میں یوسی 15، 22، 24 اور 25، 45 اور47 شامل ہے۔یوسی 15 میں سرسید اور سیکٹر سیون ڈی ٹو نارتھ کراچی کا علاقہ شامل ہے۔ یوسی 22 میں بلاک ایف حیدری نارتھ ناظم آباد کا علاقہ شامل جبکہ یوسی 24، 25 میں سیکٹر 15 اے، 15 بی اور بفروزن کے علاقے شامل ہیں۔اس کے علاوہ یوسی 45 ہادی مارکیٹ میں ناظم آباد نمبر 2، 3 اور 4 جبکہ یوسی 47 پاپوش نگر میں ناظم آباد 5 اے، 5 سی اور پاپوش نگر کے علاقے شامل ہیں۔ڈی سی سینٹرل فرحان غنی کے مطابق متعلقہ تھانوں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے یوسیز میں مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش کی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کا فیصلہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق کیا گیاہے۔لاک ڈان کی جانے والی 6 یوسیز ضلع وسطی کے 7 تھانوں کی حدود میں آتی ہیں۔اس سے قبل ضلع شرقی کی بھی بعض یوسیز مکمل سیل کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں