نواب زہری کا امسال شہدائے زہری کی برسی سادگی سے منانے کا اعلان

خضدار: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے امسال 16 پریل کو شہدائے زہری کی برسی سادگی سے منانے کا اعلان کردیا۔ تمام سیاسی ورکرز رہنماء، قبائلی عمائدین اور عوام الناس کے نام جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کورونا کی وجہ سے اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہے۔ اور اس سے نجات پانے کی سعی و کوششیں ہورہی ہیں۔ ایسے موقع پر ہم اجتماع برسی کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ اپنے لیئے اور دوسروں کی خاطر فاصلے رکھنا اور گھروں پر رہنا ہی قومی خدمت ہے۔ شہدائے زہری کے لئے انفرادی طور پر گھروں میں رہ کر قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کریں۔اور یہ بھی دعاء کریں کہ اللہ تعالیٰ کورونا وبائی مرض سے پاکستان و پوری دنیاء اور تمام انسانیت کو نجات اور محفوظ فرمائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) ضلع خضدار کے صدر وسابق چیئرمین خضدار میر عبدالرحمان زہری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے عوام کے نام جاری پیغام میں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں