کورونا، عوام مجمع اور میل جول سے گریز کریں، سردار یار محمد رند

سبی:صوبائی وزیر تعلیم رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہے کورونا وائرس وبائی مرض ہے اس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاطی تدابیر کا استعمال ہے لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورت حال میں حلقہ انتخاب کی عوام کی بھر پور مدد کروں گا اور اپنے لوگوں کے درمیاں رہ کر کورونا وائرس کا مقابلہ کریں گے شہری کوروناوائرس کی روک تھام اور اس سے بچاؤ ممکن بنائیں کورونا وائرس ایک موزی وبا ہے اس سے بچنے کے لئے حکومتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے خود کو محدود رکھیں زیادہ میل جول اور مجمع سے دور رہیں باربار ہاتھ دھوئیں جس سے ہم کورونا وائرس کو ہرا سکتے ہیں انشاء اللہ بہت جلد کورونا وائرس کاخاتمہ ممکن ہوکر کورونا فری پاکستان بن سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کرنے کے موقع پر قبائلی سیاسی عوامی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازین صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان و چیف آف رند سردار یار محمد رند ضلع کچھی میں کورونا وائرس کے سلسلے میں حکومتی وضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے انتظامات واقدامات قرنطینہ سینٹر اور ان میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا معائنہ کرنے کے لئے اپنے حلقہ انتخاب پہنچ گئے صوبائی وزیر تعلیم چیف آف رند سردار یار محمد رند ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹرز کی کارکردگی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لئے گئے اقدامات کا خود جائزہ لیں گے جبکہ مستحقین میں امداد کی تقسیم کرنے اور ہر مستحق شخص کے گھر باعزت طریقے سے راشن پہنچانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیں گے اس موقع پر متاثرین نے چیف آف رند سردار یار محمد رند کی جانب سے دیہاڑی دار طبقے اور مزدوروں سمیت لاک ڈاؤن کی صورت ھال میں شہریوں کے مسئلہ مسائل کو حل کرنے اور مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لینے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں چیف آف رند سردار یار محمد رند کی اپنے حلقہ انتخاب میں آنے سے خوشی اور حوصلہ ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں