ڈیرہ مراد جمالی، بااثر افراد نے زمیندار کی گندم کو آگ لگا دی

تمبو:ڈیرہ مراد جمالی کے ربیع چھتر روڈپر بااثر افراد کی جانب سے زمیندار دوداخان رامیزئی بگٹی کے زمینوں میں رکھی گئی گندم کو آگ لگادی جس کے سبب 280من گندم جل کرخاکستر ہوگئی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے دربیع چھتر روڈ کے گوٹھ دوداخان بگٹی جمال واہ میں بااثر افراد کی جانب سے لگائی آگ سے زمیندار دوداخان بگٹی کے 6ایکڑ زمین سے کٹائی کی گئی 280من گندم جل کر خاکستر ہوگئی اس حوالے سے متاثرہ زمینداردودا خان بگٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے علاقے کے بااثر افراد نے اپنی زمین میں گندم کی تیار فصل کو مشینری کے ذریعے کٹائی کرنے کے بعد اپنی زمین کے اندرآگ لگادی آگ سے میرے 6ایکڑ زمین سے کاٹ کررکھی گئی گندم کے 280 من گندم خاکستر ہوگئے انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتاہوں اور جنھوں نے آگ لگائی ہے وہ بااثر ہیں اور آگ سے ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور میرے بزگر بھی اس آگ سے متاثر ہوئے ہیں اور ان بزگروں کا پورے سال کا معشیت کا دارومدا ر اسی فصل پر منحصر ہوتا ہے اور گندم کا بیج کھاد بھی ادھار پر لے رکھی ہے اور نوتال پولیس کو اطلاع دی گئی ہے مگر وہ اب تک نہیں پہنچی ہے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان،چیف سیکرٹری بلوچستان،کمشنر نصیرآباد،ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور ہمارے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں