برطانوی وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

ترجمان کے مطابق بورس جانسن ’چیکرز‘ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر موجود ہیں اور روبہ صحت ہیں۔ جب ترجمان سے پوچھا گیا کہ وہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں رہائش پذیر کیوں نہیں ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ چیکرز میں سرکاری رہائش گاہ کو ’مناسب جگہ‘ سمجھا جاتا ہے۔وزیر اعظم بورس جانسن نے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر اپنے وزیر خارجہ ڈومینک راب سے بھی بات چیت کی تھی۔ وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں ڈومینک راب ان کے فرائص سرانجام دے رہے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم اپنی مکمل صحت یابی پر توجہ دے رہے ہیں اور فی الحال حکومتی فرائض سرانجام نہیں دے رہے ہیں۔‘اتوار کو وزیرِ اعظم بورس جانسن نے ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد ایک ویڈیو میں نیشنل ہیلتھ سروس کے عملے کا شکریہ ادا کیا تھا۔انھیں ایک ہفتہ قبل کورونا کے باعث انتہائی گہداشت کے شعبے میں داخل کیا گیا تھا۔انھوں نے طبی عملے کا اپنی جان بچانے کے لیے شکریہ ادا کی اور کہا کہ ‘اس قرض کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ ڈھونڈنا مشکل ہے۔‘ انھوں نے ملک میں گرم موسم کے باوجود سماجی دوری کے ضوابط کی پاسداری کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں