دالبندین، تبلیغی جماعت کے 106افراد کاسیمپل لینے کا عمل شروع

چاغی،دالبندین میں موجود تبلیغ جماعت کے افراد کا کرونا وائرس سیمپل حاصل کرنے کا عمل شروع تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت چاغی کے مطابق اس وقت تحصیل دالبندین میں 106 تبلیغ جماعت کے لوگ موجود ہے جو دالبندین کے مختلف علاقوں میں ہے، چلغازئی، باسلانی،ودیگر علاقے شامل ہے آج محکمہ صحت کی ٹیم نے چالیس کرونا وائرس سیمپل ٹیسٹ حاصل کر لیا مزید سیمپل کل حاصل کیا جائے گابعد میں سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا جائے گا یاد رہے دالبندین سمیت ضلع بھر میں تبلیغ جماعت کے جماعت موجود ہے تمام جماعتوں کو متعلقہ مساجد میں کورنٹائن کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں