بحیرہ روم میں لگی آگ اٹلی اور یونان تک پہنچ گئی

ایتھنز/انقرہ:بحیرہ روم کے متعدد سیاحتی مقامات پر جنگلاتی آگ پھیلتی جا رہی ہے۔ مزید کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحیرہ روم کے متعدد سیاحتی مقامات پر جنگلاتی آگ پھیلتی جا رہی ہے۔ مزید کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں۔ جنوبی ترکی میں درجنوں ہوٹلوں اور دیہات کو ایک بار پھر خالی کرا لیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ تباہ کن صورتحال کا سامنا ترکی کو ہے، جہاں اب تک کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اٹلی نے سینکڑوں مقامات پر آگ لگنے کی اطلاع دی، جن میں سے دو پچاس جزیرے سسلی کے مقامات شامل ہیں۔ اسی طرح یونان کے متاثرہ علاقوں سے بھی مقامی رہائشیوں اور سیاحوں کو نکال لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں