یلانزئی قبیلے کے ذیلی شاخ نتوزئی کے دو خاندانوں میں تنازعہ کا تصفیہ ہو گیا

نو شکی:یلانزئی قبیلے کے ذیلی شاخ نتوزئی کے دو خاندانوں میں تنازعہ کا تصفیہ دونوں ہو گیا جس کے بعد فریقین آپس میں شیر و شکر ہوگئے ہیں۔یلانزئی ہاؤس خاران میں سردار مشتاق علی یلانزئی صاحب کی سربراہی میں جرگہ منعقد ہو اجس میں یلانزئی قبیلے کے ذیلی شاخ نتوزئی کے میر مہراللہ یلانزئی اور میر شفیع محمد یلانزئی کے درمیان جاری تنازعہ کو حل کرنے کیلئے معتبرین نے ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان غلط فہمی کی بنیاد پر پیدا ہونے والے تنازعہ کو ختم کرکے دونوں فریقین بغل گیر ہوئے۔سردار مشتاق علی یلانزئی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی تنازعات کسی بھی قوم کے تباہی کا سبب ہوتے ہے یہ وقت آپس میں لڑنے کی نہیں بلکہ اتحاد و اتفاق کا ہے، آپس کے ہمیں آپس کی رنجشیں ختم کرکے آئندہ نسل کو پرامن زندگی فراہم کرنا ہے بہت سے قیمتی جانیں قبائلی رنجشوں کی وجہ سے ضائع ہوئے ہیں قوم کو مزید خونریزی سے بچانے کیلئے بندوق نہیں قلم کو ہتھیار بناکر جنگ کرنا ہوگا۔اس موقع پر میر سلطان علی یلانزئی،میر محمد غوث یلانزئی،چیئرمین فضل محمد یلانزئی،میر عنایت اللہ یلانزئی،میر محمد ہاشم یلانزئی،میر عبدالغفور یلانزئی،میر محمد بخش یلانزئی،میر ریاض خان یلانزئی سمیت یلانزئی قبیلے کے دیگر معتبرین بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں