جام کمال برقرار رہیں یا تبدیل، ہم باپ پارٹی کے فیصلے کی حمایت کرینگے، سرداریارمحمد رند

بولان،وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بارے میں اختلافات بلوچستان عوامی پارٹی کا اپنا فیصلہ ہے ہم باپ پارٹی کے اتحادی ہے کسی فرد واحد کے اتحادی نہیں وزیر اعلیٰ جام کمال خان کو باپ پارٹی والے تبدیل کریں یاموجودہ صورتحال برقرار رہے ہم دونوں صورتوں میں باپ پارٹی کے فیصلے کی حمایت کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی پارلیمانی لیڈر،صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے ڈھاڈر (چاکر ماڑی نغاری)میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ سید فرید احمد شاہ دوپاسی،وڈیرہ علی احمد رند،وڈیرہ گلشیر رندکے علاوہ کثیر تعداد میں علاقائی معتبرین اور عمائدین موجود تھے سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کے بارے میں اختلافات انکی اپنی پارٹی کا ذاتی فیصلہ ہے ہم صوبے میں باپ پارٹی کے اتحادی ہیں انکے ہر فیصلے کو ویلکم کرینگے انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی میں صحت کی سہولیات ماضی کی نسبت بہتر ہیں مچھ سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر انتظامات سے مطمین ہیں ڈھاڈر سول ہسپتال کا بھی دورہ کرونگا اور کوتائیوں اور خامیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جائیگی صحت کے معاملے پر کسی سے کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے اسکے علاوہ کرونا کے حوالے سے صوبائی دارلحکومت کوئیٹہ میں بھی ٹیسٹنگ کٹس اور صحت کی سہولیات کا فقدان نظر آتا ہے سردار رند نے کہا کہ ذاتی حیثیت سے ہمسائیہ ملک چین سے 3000ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس منگوائیں ہیں جو کہ انشاء اللہ اگلے دو سے تین ہفتے تک پہنچ جائیں گے جنہیں نصیر آباد،کچھی بولان،سبی میں تقسیم کرینگے ایک سول کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 31مئی تک سکولوں کی بندش کا فیصلہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کیا گیا ان چھٹیوں کو مذید بڑھانے کیلئے مرکزی حکومت چاروں صوبائی حکومتیں بشمول،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان مل کرفیصلہ کرینگے اب دیکھتے ہیں کہ لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے بعد کیا نتیجہ نکلتا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی اور آٹے کی بحران کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جوجرائت مندانہ فیصلہ کیا جسکی قوم کو ان سے امید تھی میرے خیال میں ملک کی تاریخ میں ایسا فیصلہ کبھی دیکھنے کو نہیں آیا کہ انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کو بھی اصولوں پر قربان کردیاانہوں نے مذید کہا کرونا وائرس ایک بہت بڑی وباء اور آفت ہے سماجی دوری اور احتیاط ہی اسکا واحد بچاؤ ہے عوام ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے،بغل گیر ہونے سے احتیاط کریں میری پوری پاکستانی قوم اور بلوچستان کے عوام سے اپیل ہے کہ اس وبائی مرض اور آفت کو خدارہ مذاق مت سمجھیں یہ بہت بڑی تبائی مچائی گی اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ ا س آفت کو جلد از جلد ختم کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں