کورونا،تنقید کی بجائے سب کو ایک پیج پر آکر مشترکہ بیانیہ پیش کرنا چاہیے، جام کمال

کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوروناوائرس کے چیلج سے موثر طور پر نمٹنے کے لیئے قومی یکجہتی و اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اس مسئلہ کو سیاسی پوائنٹ سکورننگ کے لیئے استعمال کرنے کی بجائے تمام حکومتی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کو ایک پیج پر آکر مشترکہ بیانیہ پیش کرنا چاہیئے تاکہ قوم کسی ابہام اور مخمصے کا شکار نہ ہو تمام سیاسی جماعتوں کے ترجمان دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیئے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہو تے ہوئے کیا وزیراعلیٰ نے رمضان المبارک کے دوران بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم سے اس ضمن میں وزارت تواناء کو ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی وزیراعلیٰ نے کوئٹہ سے اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ ملک بھر میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ محدود پیمانے پر فضاء آپریشن کی بحالی اور بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کی صورت میں متعلقہ شہروں میں قرنطینہ اور مسافروں کی سکریننگ کے لیئے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ چونکہ ملک بھر میں گندم کی فصل کی کٹاء کا آغاز ہو رہا ہے جسمیں کاشتکاروں کے تحفظ اور کورناوائرس کے پھیلا کی روک تھام کی ایس او پی بنانے کی بھی ضرورت ہے وزیراعلیٰ نے شعبہ زراعت سے منسلک کاروبار اور تعمیراتی شعبہ کو مرحلہ وار لاک ڈان سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز بھی پیش کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت حکومتوں کے ساتھ مختلف رضا کار تنظیمیں بھی مستحقین کو راشن کی فراہمی کے لیئے میدان عمل میں ہیں ان سرگرمیوں کو مربوط بنانے کے ایک ایسے ڈیٹا بیس کی تیاری کی ضرورت ہے جسمیں تمام مستحقین کا ریکارڈ موجود ہو تاکہ حق دار مستحقین تک راشن پہنچ سکے وزیراعلء نے گڈز ٹرانسپورٹ کے لیئے قومی شاہراہوں پر گیراجوں اور ہوٹلوں کے لیئے میکینزم بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا وزیراعلء نے بلوچستان کے لیئے مزید ٹیسٹنگ کٹس اور پی سی آر مشینوں کی فراہمی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان مشینوں کو تربت نصیرآباد اور ژوب میں بھیج کر ان علاقوں میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنک کا آغاز کیا جائے گا وزیراعظم اور اجلاس میں شریک دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز سے مکمل اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں