انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا

کراچی، انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 511 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا اور 166 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوا، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 511 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 31 ہزار 521 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 25 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں