سلیکٹڈ عمران نیازی کے ٹا ئیگر کو ئی چینی چور ہے تو کو ئی آٹا چور ہے، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد،سابق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی حکومت ہو تی تو پاکستان ایشیا کا ٹا ئیگربن چکا ہو تا عمران نیازی چلے ہو ئے کارتوسوں سے شیر کا شکار نہیں کر سکتا سلیکٹڈ عمران نیازی کے ٹا ئیگر کو ئی چینی چور ہے تو کو ئی آٹا چور چینی آٹا ڈکیتی سے قوم کی توجہ ہٹانے کے لیے نون لیگ کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے جھوٹ بول کرسیاسی پوائنٹ آف سکورنگ کر نے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا نون لیگ نے بھر میں 50سے زائد ہسپتال بنائے موٹر ویز بنائی ایٹمی دھما کے کیے یہ مخلوق زمینی نہیں آسمانی ہے انہیں کچھ نظر نہیں آئے گا پہلے وہ کچھ کر کے تو دیکھا ئیں کرونا وائرس کے بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا لاک ڈاؤن بے معنی ثابت ہوا انہوں نے کہا سلیکٹڈ تمام سیاسی جماعتوں کے مشورے سے لاک ڈاؤن کر تا تو آج لاک ڈاؤن کی پو زیشن کچھ اور ہو تی کرونا وائرس نے پہلے سے ناکام معا شی پا لیسیوں کی وجہ سے وینٹیلیٹر کے سہارے چلنے والی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا جبکہ دوسری طرف ملک بھر میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا لا کھوں پاورلومز ورکرز اور روزانہ اجرت پر کام کر نے والے مزدوروں کے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے سلیکٹڈ کی حکومت لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہو نے والے مزدوروں کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی نظر آ رہا ہے کہ غریب عوام کرونا وائرس سے بچ گئی تو بھوک سے نہیں بچے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں