شیخوپورہ، مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

شیخوپورہ: فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ضلع شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ میں تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اور بس ڈرائیور بھی جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے، ریسکیو نے 30 زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں