8اگست صوبے کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یادرکھا جائیگا،عوامی نیشنل پارٹی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں 8اگست 2016سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ شہیدوکلا کی پانچویں برسی کے موقع پرانہیں ان کی لازوال قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ دن صوبے کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یادرکھا جائیگا جب پشتون بلوچ دشمن قوتوں نے اپنے آلہ کاروں کے زریعے عدل وانصاف کے میدان میں 50سال پرمحیط سفر کرنیوالوں کو لحظوں میں نظر خاک کرتے ہوئے نہ صرف57خاندانوں کو یتیم کرگئے بلکہ صوبہ بھر کے لاچار غریب عوام کوعدل وانصاف کے میدان میں انہیں یتیم بنادیئے گئے اگرریاست اور پروردہ اشرافیہ ملک کے تمام سیاسی قوتوں کی متفقہ نیشنل ایکشن پلان (نیپ)کے تمام نکات پر پرعمل درآمد کو یقینی بناتے تو 8اگست یااس کے بعد بہت سے دلخراش انسانیت سوزافسوس ناک واقعات رونما نہ ہوتے بیان میں کہا گیا کہ امسال8اگست شہید وکلا کی پانچویں برسی ایسی حالات میں منانے جارہے ہیں جب ہم پارٹی کے صوبائی ترجمان شہیداسد خان اچکزئی اورشہید ملک عبیداللہ کاسی کی مسخ شدہ لاشوں کو کندھا دے چکیلہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ریاست اورحکومت عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے انتہاپسندی دہشت گردی کے خاتمے اور ان کی حوصلہ شکنی کیلئے اقدامات اٹھائیں بیان میں کہاگیاکہ خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں اگر ہم نے امن کے قیام کو اپنی ترجیحات میں اولیت نہ دی توہمارے پڑوس میں جوکچھ ہونے جارہاہے اس کے تباہ کن اثرات سے ماضی کی مانند اب کی بارہم بھی جل جائینگے بیان میں کہاگیا کہ شہدا 8۔اگست کی پانچویں برسی اور پارٹی کے سابق صوبائی صدرمرحوم صالح محمد خان مندوخیل کی اکیسویں برسی کے موقع پرژوب ظریف شہید پارک میں آج اتوار8اگست صبح 10بجے کو جلسہ عام جبکہ صوبہ بھرکے تمام اضلاع میں یادریفرنسز قرآن خوا نی دعائیہ تقاریب منعقد ہونگے جس میں پارٹی کے صوبائی مرکزی پارلیمانی قائدین خصوصی شرکت اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں