علمائے کرام کی حکومت کو رمضان میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد نہ کرنے کی تنبیہ

اسلام آباد: اس سے پہلے کہ وفاقی حکومت رمضان المبارک کے دوران اجتماعات سے متعلق کوئی فیصلہ لے وفاق المدارس العربیہ سے تعلق رکھنے والے علما اور مختلف مدارس کی نمائندگی کرنے والی سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ مقدس مہینے کے دوران کسی قسم کی پابندی کو برداشت نہیں کریں گے۔راولپنڈی اور اسلام آباد کے 50 سے زائد جید علمائے کرام نے جامعہ دارالعلوم زکریا، ترنول میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اجتماعات کو محدود رکھنے کی سوچ کو آگے نہ بڑھایا جائے۔فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے صدر جامعہ دارالعلوم زکریا اور جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے سرپرست پیر عزیز الرحمٰن ہزاروی کا کہنا تھا کہ جید علمائے کرام نے واضح کیا ہے کہ حکومت اور ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم سے بچنے کے لیے تمام کوششیں کی جائیں گی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں