بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی افکار و نظریات ہی تعمیری سماج کا ذریعہ ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی افکار و نظریات ہی تعمیری سماج کا زریعہ ہے،اور تعمیری سماج ہی ملک کی بقاء و تعمیر کا ضامن ہوتا ہے۔میر غوث بخش بزنجو نے قریباً 40 سال قبل افغانستان کے حوالے سامراجی مفادات کی حمایتی خارجہ پالیسی کو پاکستان کیلیے نقصان دہ قرار دیا تھا جو صرف چند سالوں میں ہی درست ثابت ہوا۔اور آج ملک کی تمام سیاسی معاشی سماجی ومعاشرتی مشکلات و مسائل اسی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔11 اگست کو کوئٹہ پریس کلب میں تاریخ کے عظیم مفکر و سیاستدان میر غوث بخش بزنجو کی برسی موقع پر شام 4 بجے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب بھی سیاسی بصیرت و حکمت عملی پر عمل پیرا ہوکر مثبت و غیر جانبدار خارجہ پالیسی کی تشکیل کو ممکن میں لایا جائے۔ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر و مثبت کرتے ہوئے امن کو فروغ دیا جائے۔تو ملک کو عالمی تنہائی اور بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ جمہور مخالف عناصر کو سمجھنا ہوگا کہ حقیقی جمہوریت کے قیام آئین و قانون کی سربلندی سیولین اداروں پر سیولین بالادستی، انصاف پر مبنی عدلیہ معاشی برابری، آزاد میڈیا اور صاف و شفاف انتخابات سے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکتا۔عوامی حکومت ہی عوام کو خوشحالی کے ایجنڈے کو بروئے کار لاسکتا ہے۔عوام اگر سیاسی و سماجی اور
معاشی طور پر خوشحال ہوگا تو وہ براہ راست ملک خوشحال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی جمہوری نظریات پر کاربند رہ کر ملک میں عوامی فلاحی ریاست کی تشکیل کی جدوجہد کرتی رئیگی۔


