فوری طورپر زمینداروں کو بلاسود قرضے دے کربجلی کے بلزموخر یا معاف کیاجائے، جمعیت

کوئٹہ،جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ زمینداورں کوفوری طور پر بلاسود قرضے دیکر ان کیسکو بلز کو موخر کیاجائیں کیونکہ بلوچستان میں زمینداری کے شروعات ہیں اور زمیندار اپنی زمینداری شروع کرنے کیلئے پریشان ہیں یہ بات سب جانتے ہیں کہ ہمارے ہاں زمینداروں کاسارا دارو مدار منڈیوں کے آڑھتیوں پر ہے اور ان ہی کے ذریعے سے کاروبار چلتا ہے کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے تمام آڑھتیوں نے زمینداروں کو پیسہ دینا بند کردیا ہے جس کی وجہ سے زمیندار اپنا کاروبار شروع کرنا تو دور کی بات ہے نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں اس جانب حکومت کی لاپرواہی اور بے حسی پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے کرونا وائرس سے متاثرہ زمینداروں کیلئے اب تک کوئی پالیسی طے نہیں کی گئی ہے اس سلسلیمیں میں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فوری طور پر زمینداروں کو بلاسود قرضے دے کر اور ان کے کیسکو بلز کی ادائیگی کو موخر کردے ورنہ زمیندار فاقہ کشی بھوک اور افلاس کے ہاتھوں انتہائی نوعیت کے اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طورپر زمینداروں کو بلاسود قرضے دے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکے اور ان کے بلز کی ادائیگی کو موخر یا معاف کرے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت مزید وقت ضائع نہ کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں