اوستہ محمد، مختلف مقدمات میں مطلوب شخص گرفتار
اوستہ محمد: پولیس مقابکہ ڈاکہ زنی اور دیگر مقدامات میں مطلوب بخشل عرف بخشو جکھرانی جکھرانی گرفتارکرلیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جمالی فیلنگ اسٹیشن پر ہونے والی دکیتی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے مقدمے کے علا وہ دیگر مقدموں مین مطلوب ڈگو جکھرانی کی گرفتاری کے لئے گوٹھ بخشل عرف بخشو جکھرانی پر پولیس بیٹھا دیا گیا تھا، ڈی آئی جی پرویز احمد چانڈیو کی جانب سے سخت احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سردار حسن موسیٰ خیل موسی خیل نے گوٹھ بخشو جکھرانی پر پولیس تعینات کر دیا کہ بخشو اور ڈگو جکھرانی اور ان کے دیگر گروہ کے ساتھیوں کو گرفتار کیا جائے تب تک پولیس نہیں ہٹایا جائے گا، پولیس کی اس سخت اقدامات نے داکووں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا پولیس نے بخشو جکھرانی کو گرفتار کر لیا دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ انہیں کسی نے پیش کیا اور پولیس کو ان کے گوٹھ سے ہٹایا گیا لیکن ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ کسی ڈاکو سے کوئی رعایت نہیں ہو گی سب کو قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے گا، کوئی پیش ہو نہ ہو ہم خود انہیں پکڑیں گے،ڈی آئی جی اور ڈی پی او کے ا س اقدامات کی شہریوں نے تعریف کی اور کہا کہ انشاء اللہ شہر میں امن قائم ہوگا۔


