کچھی، دو قبائل کے درمیان تصادم فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق 6 زخمی
بولان:ضلع کچھی کی سب تحصیل بالاناڑی میں دو قبائل کے درمیان خونی تصادم فائرنگ کے نتیجے میں ایک قبائل کے دو سگے بھائی گولیاں لگنے سے موقع جاں بحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق جمعہ کو ضلع کچھی کی سب تحصیل بالاناڑی کے علاقے گاڈی مہراللہ میں دو قبائل کے مابین خونی تصادم فائرنگ کے نتیجے میں ایک قبائل کے دو بھائی عبدالرحیم ولد نبی بخش گرانی اورعبدالکریم ولد نبی بخش گرانی جاں بحق جبکہ ٹکری مہراللہ خان گرانی،بنی بخش گرانی،نصیب اللہ گرانی،محمد افضل گرانی،وحید احمد گرانی اورحفیظ اللہ زخمی ہو گئے لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپرطبی امداد کے لئے سول ہسپتال سبی منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا مزید کاروائی لیویز کررہی ہے۔


