بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 44کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 44کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31209ہوگئی،محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 07اضلاع کوئٹہ سے 23،مستونگ سے 7،تر بت سے 05،گوادر، پنجگور سے 3,3،خضدار سے 2،نوشکی سے ایک کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متا ثرہ افراد کی تعداد 31209ہو گئی ہے ہفتہ کو صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.17فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے19مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 07مریضوں کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 20مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 30328ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد543ہے رپورٹ کے مطابق بلو چستان میں کو رونا وائرس کے1055ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے44افراد میں کورونا وائر س کی تصد یق ہو ئی جبکہ514کے نتائج آنا با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 338اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں