بھاگ، سول ہسپتال میں گذشتہ ایک ماہ سے ڈاکٹرغائب، عوام پریشان
بھاگ:سول ہسپتال بھاگ میں گذشتہ ایک ماہ سے زائد کا وقت گزرگیا کہ ڈاکٹر نہیں ہے اس سے پہلے سول ہسپتال بھاگ میں صرف ایک ہی اکلوتا ڈاکٹر ڈے اور نائٹ کام کرتاتھا وہ بھی بھاگ کا لوکل ڈاکٹر تھا اس کے تبادلے کے بعد اب تک سول ہسپتال بھاگ میں کوئی بھی ڈاکٹر تعینات نہیں کیا گیا ہے بھاگ شہر پورے تحصیل بھاگ کا واحد شہر ہے اور پورے تحصیل کے عوام کا صحت کے حوالے سے انحصار سول ہسپتال بھاگ پرہے لیکن گذشتہ ڈیڈھ ماہ گزر چکاہے کہ ڈاکٹر کے تبادلے کے بعد دوسرا ڈاکٹر تعینات نہیں کیا گیا ہے کوئی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے پولیس،انتظامیہ خصوصاً بھاگ شہر کے غریب عوام سول ہسپتال بھاگ میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے شدید کرب اور پریشانی کا عالم ہے سیکرٹری صحت بلوچستان نے عیدالضحیٰ کے موقع پربھاگ سول ہسپتال کا دورہ کیا اور بھاگ سول ہسپتال میں جلد ڈاکٹر تعینات کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ بھی صرف زبانی جمع خرچ ثابت ہوا ان خیالات کااظہار سابق چئیر مین میونسپل کمیٹی بھاگ رئیس اللہ ڈتہ ہانبھی نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال بھاگ سے جب سے ڈاکٹر ایازاحمد قریشی نے اپنا ٹرانسفر کراکر گیا ہے اس وقت سے لیکر اب تک بھاگ شہر کاسول ہسپتال ویران اورتباہ ہوچکاہے ڈاکٹر ایازاحمد قریشی جوکہ بھاگ شہر کا مقامی اور لوکل ڈاکٹر تھا جوکہ ڈے نائٹ دونوں ٹائمنگ میں اپنے فرائض سرانجام دیتا تھا لیکن اس نے اپنا تبادلہ کرانے کے بعد اب تک بھاگ شہر کے سول ہسپتال میں کوئی بھی ڈاکٹر تعینات نہیں کیا گیا ہے لاکھوں کی تحصیل بھاگ کے آبادی کے عوام کا دارو مدار مکمل انحصار صحت کے حوالے سے سول ہسپتال بھاگ پرہے لیکن سول ہسپتال بھاگ میں ڈاکٹر کا نہ ہونا المیہ سے کم نہیں ہے گذشتہ تقریباً ڈیڈھ ماہ گزر چکاہے کہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورت میں کوئی واقعہ رونما ہوتو زخمی یامریض کو ریفر کرنے یا اس کے علاوہ کوئی دیگر مجبوری کی صورت میں پولیس،انتظامیہ سمیت عوام سخت پریشان ہیں کہ سول ہسپتال بھاگ میں ڈاکٹر کا نہ ہونا کئی سوالات کو جنم دے رہاہے حالانکہ عیدالضحیٰ کے موقع پر سیکرٹر صحت بلوچستان نے سول ہسپتال بھاگ کا دورہ کیا تھا اور اس نے معتبرین،معززین کیساتھ وعدہ کیا تھا کہ جلد بھاگ شہر کے سول ہسپتال میں کوئی قابل لائق ڈاکٹر کے تعیناتی کے جلد آرڈرز کیئے جائینگے لیکن سیکرٹری صحت بلوچستان کا اعلان بھی زبانی جمع خرچ کے علاوہ عملاً کچھ بھی ثابت نہیں ہوا ڈاکٹر کا نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام سخت پریشان ہیں گذشتہ ڈیڈھ ماہ سے تمام تر ذمہ داریاں پیرا میڈیکس سرانجام دے رہے ہیں اگر خدانخواستہ کوئی ایمرجنسی رونما ہوا یا کوئی سانحہ رونما ہوا تو پیرا میڈیکس والے کس طرح اس کو ہینڈل کرنگیں اس کے علاوہ جب کسی بھی ادارے میں سربراہ نہ ہوتو اس ادارے کا ڈسپلن بھی تباہ وبرباد ہوجائیگا اور یہی صورتحال بھی سول ہسپتال بھاگ کیساتھ ہے غریب عوام روزانہ کی بنیاد پربھاگ شہر کے سول ہسپتال کا چکر لگاکر اور ڈاکٹر کا نہ ہونے کا سن کر وا پس مایوس ہوکر چلے جاتے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان،گورنر بلوچستان،صوبائی وزیر صحت،سیکرٹری صحت بلوچستان،ڈی جی صحت سے پرزورمطالبہ کیا کہ سول ہسپتال بھاگ میں فوری اور ہنگامی بنیادوں پرڈاکٹر تعینات کرکے عوام کو مزید پریشانیوں اور سول ہسپتال بھاگ کو تباہی وبربادی سے بچایا جائے۔


