دکی، پولیس کیخلاف سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرنے پر 3افراد کے خلاف مقدمہ

دکی،پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کیوں چلایا دکی پولیس کو غصہ آہی گیا اور ٹی جے پی کے ضلعی صدر سعید اللہ ناصر سمیت محمد طارق اور روزی خان تاجک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے میں ٹی جے پی کے ڈویژنل صدر آدم خان ناصر سمیت نامعلوم افراد بھی شامل تھے۔مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹی جے پی رہنماں نے لاک ڈان کی خلاف ورزی کی ہے۔تاہم گرفتاری کے بعد گرفتار رہنماوں نے امیر محمد ترین ایڈوکیٹ کی توسط سے جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد احمد کی عدالت میں درخواست دائر کی۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گرفتار ہونے والے تینوں افراد کو پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیکر ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے جسکے بعد تینوں کو سب جیل سے رہا کردئیے گئے۔کیس میں نامزد ملزم اور ڈویژنل صدر ٹی جے پی ادم خان ناصر نے بھی قبل از گرفتاری پچاس ہزار روپے کا مچلکہ ایس ایچ او گلزار احمد کے پاس جمع کرواکر اپنا ضمانت حاصل کرلیا۔ذرائع کے مطابق دکی پولیس سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف ویڈیو پیغام جاری ہونے پر برہم ہوگئی تھی ایس پی دکی کے احکامات پر ٹی جے پی رہنماں کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں