کورونا کی وجہ سے پاکستان کے معاشی حالات کافی نازک ہیں، عبد الرزاق داؤد

اسلام آباد،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤدنے کہاہے کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان کے معاشی حالات کافی نازک ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے بھی پیش گوئی کر دی ہے، کورونا کی وجہ سے اس سال پاکستانی برآمدات میں 3 ارب ڈالر تک کمی متوقع ہے۔ عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ اس مہینے گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات 70 فیصد گر گئی ہیں، کاروباری طبقے کے قرضوں کی ادائیگی موخر کرنے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک سے بات چیت جاری ہے۔مشیر تجارت نے گزشتہ سال چینی کی برآمد نہ روکنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں