اوتھل، تبدیلی تاریخ پیدائش و درستگی کمیٹی کوئٹہ میں ہونے سے ملازمین کو مشکلات کا سامنا
اوتھل: سروس بک تاریخ پیدائش میں تبدیلی ودرستگی کمیٹی کوئٹہ میں ہونے کے باعث لسبیلہ کے ملازمین کو مشکلات کا سامنا،ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین سالوں پینشن اور گریجوئٹی سے محروم رہتے ہیں،ملازمین کا سروس بک کمیٹی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی سربراہی میں لسبیلہ میں قائم کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے مختلف محکموں کے وہ ریٹائرڈ ملازمین جن کی تاریخ پیدائش میں کمی بیشی ہے اپنی پینشن اور گریجویٹی کئی سالوں سے حاصل کرنے سے محروم ہیں کیونکہ سروس بک میں تاریخ پیدائش میں کمی بیشی کے اختیارات صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں قائم کمیٹی کے پاس ہیں اور غریب ملازمین کو وہاں آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے اگر کوئی ملازم پیش بھی ہوتاہے تو کبھی کمیٹی کا کوئی رکن غیرحاضرہونے کی وجہ سے اجلاس ہی نہیں ہوپاتااور یوں ملازمین بھاری اخراجات خرچ کرکے دوبارہ مایوس واپس آجاتے ہیں لسبیلہ کے مختلف محکموں کے ملازمین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سروس بک میں تاریخ پیدائش میں کمی بیشی کرنے کے اختیارات لسبیلہ میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو دیئے جائیں تاکہ ملازمین کو کوئٹہ آناجانا نہ پڑے اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں محکمہ خزانہ اور دیگر محکموں کے افسران کو شامل کیا جائے تاکہ ملازمین کا یہ مسئلہ اپنے ہی ضلع میں حل ہوسکے۔


