تعمیراتی شعبے کے ریلیف کیلئے آرڈیننس کی منظوری آج متوقع ہے، حفیظ شیخ

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے کے ریلیف کے لیے آرڈیننس آج منظور ہونے کی توقع ہے۔میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف آج ایک اعشاریہ 4 ارب ڈالر منظور کردے گا، اس رقم سے کورونا کے خلاف اقدامات میں بڑی مدد ملے گی۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت عوام کے لیے ریلیف کے اقدامات بھرپور انداز سے کررہی ہیاور اس سلسلے میں فنڈز بروقت فراہم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے نقصانات ضرور ہیں لیکن اللہ سے بہتری کی امید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں