سبی، تبلیغی جماعت کے 11 ارکان قرنطینہ منتقل

سبی: سبی تبلیغی جماعت کے 11افراد کو ضلعی انتظامیہ سبی نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر قرنطینہ سینٹر سبی میں داخل کردیا ٹیسٹ کے لئے نمونے بھیجنے کا سلسلہ شروع جبکہ بائی پاس کے نجی ہوٹل کے ایک مزدور کے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو نے کے شبہ میں قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے دوسری جا نب ضلعی ناظم صحت صورتحال سے لاعلم نکلے۔تفصیلات کے مطابق سبی میں تبلیغی جماعت کے 11افراد کی آمد پر ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر انہیں قرنطینہ سینٹر میں داخل کردیا ہے بلکہ مذکو رہ افراد کے ٹیسٹ کیلئے نمونے لے کر کوئٹہ بھیجنے کے لئے بھی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں واضح رہے کہ تبلیغی جماعت کے 11افراد جن میں عبد الغفور،اللہ بخش،جان محمد،عرض محمد،محمد ابراہیم،کمال،جاوید حسین،دہوار، رحمت اللہ،عبد القادر،عمران خان،اسماعیل،محمد ابراہیم شامل تھے ہنگو گئے تھے جہاں ہنگو انتظامیہ نے ان کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 51دن قرنطینہ سینٹر میں رکھ کر فارغ کیا تھا تا ہم سبی آمد پر ضلعی انتظامیہ نے بھی حفاظت اقدامات اٹھاکر احتیاط کے طور پر قرنطینہ سینٹرمنتقل کر دیا گیا ہے سبی کی ضلعی انتظامیہ کی بروقت کامیاب کاروائی سے سبی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات جاری ہے۔ دریں اثنا سبی بائی پاس پر نجی ہوٹل کے ایک مزدور محمد ابراہیم ولد معراج خان کے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو نے کا شبہ ہے جسے بھی قرنطینہ سینٹر سبی میں منتقل کردیا گیا ہے تا ہم اس حوالے سے ضلعی ناظم صحت سبی مکمل طو رپر لاعلم نکلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں