میگا کرپشن کیسز کوجلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے، چیئرمین نیب

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوان عناصر کیخلاف صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر اور ٹھوس شواہد کے حصول کے بعد ہی اقدامات اٹھانے پریقین رکھتا ہے، نیب کے کرپٹ عناصر کیخلاف اور ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے مختلف معتبرقومی اور بین الاقوامی ادارے معترف ہیں جن میں ٹرانسپرینسی انٹر نیشنل، ورلڈ اکنامک فورم اور پلڈاٹ شامل ہیں۔ چیئر مین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نیب لاہور بیورو کا دورہ کیاجہاں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی سربراہی میں انہیں میگا کرپشن کیسز بالخصوص منی لانڈرنگ کے مقدمات اور دیگر ہائی پروفائل کیسز پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی جانب سے تحقیقات کے دوران ہونیوالی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی کے علاوہ نیب لاہور کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔چیئر مین نیب نے بریفنگ میں شامل کیسز میں ہونے والی پیشرفت کو توجہ سے سنا اور تحقیقاتی ٹیموں کی رہنمائی میں ہدایات جاری کیں۔ چیئر مین نیب نے نیب لاہور کے پراسیکیوشن ونگ کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا اور ونگ کے افسران کو محنت جاری رکھنے کی تلقین کی تاکہ بدعنوانی کے مقدمات میں دائر ریفرنسز کی آئین و قانون کی روشنی میں پیروی کی جاسکے جبکہ معزز عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کو احسن طریقے سے منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا معزز عدالتوں میں ملزمان کو سزائیں دلوانے کا تناسب70 فیصد سے زائد ہے جو نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کی انتھک محنت و کاوشوں کا شاخسانہ ہے۔جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ نیب آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کام کرنے والا سب سے بڑا اور معتبرادارہ ہے جبکہ بدعنوان عناصر کیخلاف صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر اور ٹھوس شواہد کے حصول کے بعد ہی اقدامات اٹھانے پریقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے کرپٹ عناصر کیخلاف اور ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ٹھائے گئے اقدامات کے مختلف معتبرقومی اور بین الاقوامی ادارے معترف ہیں جن میں ٹرانسپرینسی انٹر نیشنل، ورلڈ اکنامک فورم اور پلڈاٹ شامل ہیں۔ چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب لاہور بیورو کے دورہ کے موقع پر ہدایات جاری کیں کہ میگا کرپشن کے تمام مقدمات میں جاری تحقیقات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور شواہد پر مبنی ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں