معیدیوسف نے خلیجی ممالک میں ہزاروں افراد کے بیروزگارہونے کی اطلاع درست قرار دے دی

اسلام ا ٓ باد: وزیراعظم کے معاون خصوصی معیدیوسف نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے کی اطلاع درست ہے، ہماری کوشش ہے ہر ہفتے 6سے 7ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی معیدیوسف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیرون ملک سے پاکستانیوں کومحفوظ طریقیواپس لاناچاہتیہیں، بیرون ملک سے ہر پاکستانی کو واپس لانا ہماری ذمے داری ہے اور واپس ا?نے والے ہر شخص کی ٹیسٹنگ اور قرنطینہ ضروری ہے۔معیدیوسف نے تصدیق کی کہ خلیجی ممالک میں ہزاروں افرادکے بے روزگارہونے کی اطلاع درست ہے جبکہ مغربی ممالک میں ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے کی اطلاع غلط ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہیہرہفتے 6سے7ہزارپاکستانیوں کوواپس لایاجائے، لوگوں کے ا?نے کی صورتحال کی نگرانی کرتے رہیں گے، 20 اپریل سے جولوگ آرہے ہیں ان کو آپشن دییجائیں گے، باہر سے آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات اٹھانے ہوں گے۔انھوں نے مزید کہا جیسے جیسے لوگوں آتے جائیں گیپالیسی اور صورتحال کو مانیٹر کرتے رہیں گے، 20 اپریل سے جو لوگ آرہے ہیں ان کو آپشن دیے جائیں گے، اگرسرکاری قرنطینہ میں رہنا چاہتے ہیں تووہ سہولت مفت دیں گے۔معید یوسف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سیکچھ لوگ ہوٹل گئے اور قرنطینہ کے بعد پیسے نہیں دیے، حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہوٹلوں میں قرنطینہ دے سکے۔گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی معیدیوسف نے کہا تھا کہ یو اے ای میں رہا کیے گئے پاکستانی قیدیوں کوجلدلائیں گے، بیرون ملک پاکستانیوں کو معلومات کیلئے ویب سائٹ بنارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو مسافرہوٹل میں قرنطینہ چاہتے ہیں وہ اپنے اخراجات کریں، بہت سے مسافروں نے ہوٹل جانے سے انکارکردیا ہے، مسافر ہوٹل کا خرچہ نہیں اٹھاسکتے تو حکومتی قرنطینہ میں جائیں۔معیدیوسف نے مزید کہا تھا کہ جوپالیسی ہے وہ سب کو فالو کرنا ہوگی، اندرون ملک پروازیں اس وقت بند ہیں اور تاحکم ثانی بندرہیں گی، بھارت میں موجود 41پاکستانی (آج) جمعہ کو صبح واپس پہنچ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں