علما کرام حفاظتی تدابیر اور احترام رمضان المبارک کے حوالے سے جمعہ کا خطبہ دیں، مولانا غفور حیدری

کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ حکمران طبقہ کورنا وائرس سے لڑنے کے بجائے مذہبی طبقات سے لرڑ رہے ہیں نواب شاہ میں مسجد مدینہ کے نمازوں پر پولیس انتظامیہ کے جانب سے لاٹھی چارج ناقابل برداشت عمل ہے حکمران علما کرام اور مذہبی طبقات کے رویے کو کمزور نہ سمجھیں اور نہ علما کرام لاوارث ہیں، پاکستان کے دیندار مسلمان خطبا، علما کرام آج ملک بھر میں جمعہ کے خطبات میں احترام رمضان المبارک اور کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر اور رجوع الی اللہ کی ترغیب کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں۔ یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدر ی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کسی کو کورونا وائرس کی آڑ میں دین اسلام اور پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹا نے کی اجازت نہیں دیں گے کورونا وائرس عالمی وبا ہے سب نے مل کر رجوع الی اللہ کی طرف رجوع کرنا ہے اور ہر قسم کی حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ توبہ استغفار اور ایت کریمہ کا اہتمام کرنا نہ کہ کورونا وائرس کی آڑ میں محب وطن مذہبی طبقات کیخلاف سازشیں کرنے والے انجام کو پہنچیں گے۔ اس موقع پر سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ تبلیغی جماعت اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور مساجد علما کرام کی حفاظت و دفاع کے لئے ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے حکمرانوں کی اسلام مخالف پالیسیاں ہرگز قبول نہیں ہیں۔ کورونا وائرس کی آڑ میں علما اکرام اور مساجد کی بیحرمتی کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ گزشتہ جمعہ کو کراچی میں ایس ایچ او خاتون کی جانب سے شعائراسلام کی بیحرمتی قابل مذمت ہے اور کل نواب شاہ میں مسجد مدنیہ میں معصوم نمازوں پر پولیس کے جانب سے لاٹھی چارج قابل گرفت عمل ہے جمعیت علمائے اسلام، علما کرام مساجد کی بے حرمتی اور مقدمات پر خاموش نہیں رہ سکتی ہے جمعیت علمائے اسلام حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کسی مصیبت اور آفات کے موقع پر عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے خلاف ملک اور اسلام کے دشمن قادیانیوں کی سرگرمیوں کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے اور نہ مساجد اور علما کرام کیخلاف مقدمات کو برداشت کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج خطبا علما کرام جمعہ کے خطبہ کے موقع پر کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر اور احترام رمضان المبارک کے حوالے سے جمعہ کا خطبہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں