سبی،حکومت نے شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی

سبی ڈویژن میں بٹیر کے شکار پر مکمل پابندی محکمہ جنگلات کا بیٹر کے شکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں شکار کیے گئے بٹیر آزاد متعددشکاری جال ضبط۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز کے احکامات پر ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سبی جعفر خان بلوچ کی نگرانی میں سبی وگردونواح میں بٹیر کے شکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں شکار کیے گئے بٹیروں کو آزاد کردیا گیا جبکہ شکاری جال بھی ضبط کرلیے گئے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سبی میر جعفر خان بلوچ کا کہنا تھا کہ کمشنرسبی ڈویژن کی ہدایات پر محکمہ جنگلات نے بٹیروں کے شکار پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے بٹیر وں کے شکار یوں کے خلاف سرگرم ہوگیا ہے اب کسی صورت بٹیر کے شکار کی اجازت نہیں دیں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں