وزیر اعظم عمران خان سے پہلے کسی نے بھی بحری امورپرتوجہ نہیں دی، علی زیدی

ماضی میں ماہی گیری پرکبھی توجہ نہیں دی گئی،موجودہ حکومت جنگلات اگانے پرتوجہ دے رہی ہے، محمود مولوی صاحب کی وجہ سے ملک کو بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے،وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی میڈیا سے گفتگوکراچی وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے پہلے کسی نے بھی بحری امورپرتوجہ نہ دی،ماضی میں ماہی گیری پرکبھی توجہ نہیں دی گئی،موجودہ حکومت جنگلات اگانے پرتوجہ دے رہی ہے، محمود مولوی صاحب کی وجہ سے ملک کو بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک میں کچھ چیزیں اچھی کی ہیں جبکہ کچھ ہم نہیں کرسکے اور ہم بہت کچھ ملک میں کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان سے قبل کسی نے بحری امورپرتوجہ نہیں دی تھی، وزیر اعظم عمران خان نے بلیو اکانومی پرریسرچ کرکے توجہ دی ہے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی80 فیصد تجارت ریونیو پورٹ سے حاصل ہوتی ہے، ملک کی معیشت کا انحصار تجارت ریونیو پورٹ پر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دینا میں ساحل کی زمین سب سے زیادہ مہنگی ہوتی ہے لیکن ہمارے ہاں سارے ساحل پر قبضے ہیں۔ماضی میں ماہی گیری پرکبھی توجہ نہیں دی گئی،سمندرمیں بہہ کرجانے والاکچراماحول کوخراب کرتاہے،موجودہ حکومت جنگلات اگانے پرتوجہ دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں