فرانس کا طالبان کی حکومت کوتسلیم نہ کرنے کا اعلان

پیرس فرانس نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کوتسلیم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ملکی و غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس وزیر خارجہ کی جانب سے ایک اہم بیان جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فرانس کا طالبان حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا، ہم انہیں کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ طالبان رہنماؤں نے ایک جماع حکومت بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہم جانتے ہیں وہ جھوٹ بول رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو کچھ مالی مدد اور عالمی تعلقات کی ضرورت ہو گی، طالبان کی مالی مدد اور عالمی تعلقات کے معاملات ان کے اقدامات پر منحصر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں