ملک میں آکسیجن کی طلب میں اضافہ، کمپنیوں کی طلب پوری کرنے سے معذرت

اسلام آباد ملک بھر میں آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بڑی کمپنیوں نے اضافی طلب پوری کرنے سے معذرت کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے پاکستان آکسیجن کی جانب سے ہسپتالوں کے نام ایک خط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور میں قائم 3 پلانٹس پیداواری گنجائش پر چل رہے ہیں لیکن آکسیجن کی اضافی طلب پوری نہیں کرسکتے، اس لییآکسیجن کی کمی پوری کرنے کے لیے ہسپتال متبادل بندوبست کریں، کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کی ذمہ داری پاکستان آکسیجن پرعائد نہیں ہوگی۔دوسری جانب حکومت نے کورونا مریضوں میں اضافے پر صنعتوں کیلئے آکسیجن سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں آکسیجن بیڈز پر1500 سے زائد مریضوں کی تعداد ہوگئی، صنعتوں کیلئے آکسیجن سپلائی معطل کرکے کورونا مریضوں کو آکسیجن فراہم کی جائے گی، کوویڈ کے اوپر ایک استحکام نظر آرہا تھا،لیکن اب کیسز بڑھ رہے ہیں،لیکن اب خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں بیڈز 1500سے بڑھ گئے ہیں، پاکستان میں آکسیجن کی جتنی صلاحیت موجود ہے، اس میں 70 فیصد استعمال ہورہی ہے، اگرایک دوروزمیں صورتحال بہتر نہ ہوتی تو صنعتوں کیلئے آکسیجن کی سپلائی معطل کردیں گے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو آکسیجن فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں