سردار یار محمد رند نے خضدار میں اساتذہ کی کمی کا نوٹس لے لیا

خضدار(نمائندہ انتخاب)صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کا خضدار میں اساتذہ کی کمی کا نوٹس لے لیاگورنمنٹ ہائی سکول کاکا ہیر وڈھ ضلع خضدار کی دس کلاسز کو صرف ایک ٹیچر کس طرح پڑھا رہی ہے ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سردار یار محمد رند محکمہ تعلیم کے آفیسران پر شدید برہم بھی ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز و ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر سے اساتذہ کی کمی سے متعلق فوری رپورٹ طلب کرلی وزیر تعلیم کے ہدایت پر ڈائریکٹر اسکولز نے اساتذہ کی حاضری سے متعلق ضلعی تعلیمی آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی تعلیمی اصلاحات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان کا حکم ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ڈیوٹی پر حاضر سکول کے خاتون ٹیچر کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو تعریفی خط لکھا جائے، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد تعلیم کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور اساتذہ کی غیر حاضری پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں