گوادر‘ جیٹی گیٹ پر ماہی گیروں کا احتجاجی مظاہرہ

گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر، ماہی گیری کی اجازت نہ ملنے پر ماہی گیروں کا جیٹی گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ۔سیکورٹی ادارے ماہی گیروں کو بھوکا مارنا چاہتے ہیں۔ مچھیروں کی شکار کا کوئی ٹائم مختص نہیں ہوتا۔مظاہرین،تفصیلات کے مطابق گوادر جیٹی دیمی زر کے ماہی گیروں نے سیکورٹی اداروں کی جانب سے انہیں شام 7بجے کے بعد سمندر میں شکار پر منع کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے جیٹی گیٹ پر دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا۔اس موقع پر خواتین کی بھی بڑی تعداد مظاہرین کے ساتھ شامل ہوگئی۔ شکار کی اجازت نہ ملنے پر سخت برہمی اور احتجاج، احتجاجی ماہی گیروں کے مطابق سمندر میں شکار کا کوئی مخصوص ٹائم نہیں ہوتا۔یہ ہوائی روزی ہوتی ہے جو کبھی شام تو کبھی صبح شکار کے لئے جانا ہوتا ہے۔اس کے لیے ماہی گیروں کو پابند کرنا ان کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ دیمی زر میں سیکورٹی فورسز نے بغیر بتائے ہمارے کشتیوں کو سمندر کنارے سے ہٹادیا اورجس سے کئی کشتیوں کو نقصان بھی پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ہم ماہی گیر اس پابندی کو نہیں مانتے۔اگر ہمیں حلال روزی کمانے پر روکا گیا تو ہم شدید احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں