کورونا، بلوچستان میں کیسز کی تعداد 291ہوگئی

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسزتیزی سے پھیلنے لگے ہیں دو روز کے دوران مقامی سطح پر مزید 60کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سے شکار افراد کی تعداد 291ہوگئی وزیراعلیٰ ہاؤس 4ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی کورونا سے 16ڈاکٹرز سمیت دیگر ملازمین بھی متاثر ہوئے ہیں مقامی سطح پر کورونا سے شکار افراد کی تعداد 143ہوگئی محکمہ صحت بلو چستان کی جانب سے اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کی کیسز میں مزید تیزی آگئی ہے 2روز کے دوران مقامی سطح پر 60کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اس کے بعد کورونا وائرس سے شکار افراد کی تعداد 291ہوگئی ہے جن میں مقامی طور پرکورونا سے شکار افراد کی تعداد 143ہے وزیراعلیٰ کے دو مزید ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد تعداد 14ہوگئی اب تک 16ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثرہوچکے ہیں رپورٹ کے مطابق سروے 144کے دو گھروں میں 10کیسز معصوم شاہ اسٹریٹ اور علمدارروڈ میں 9،9کیسز،جعفر آباد میں 9کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کوئٹہ شہر کے 36علاقوں سے مقامی طور پر 111کیسز سامنے آچکے ہیں مستونگ میں بھی شہید نواب غوث بخش رئیسانی کے ہسپتال کے آر ایم او بھی ڈاکٹر خلیل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جنہیں کوئٹہ میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا واضح رہے کہ اس سے قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبہ کے مختلف علاقوں میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں