حکومت کو آمرانہ سوچ تبدیل کر کے جمہوری بالا دستی کیلئے کام کرنا ہوگا، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ:امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت آمرانہ سوچ ورویہ تبدیل کرکے جمہوری اقدار کی بالادستی کیلئے کام کریں میڈیا کو کنٹرول،عدلیہ کو دباؤ میں رکھناسیاسی سوچ نہیں بلکہ آمریت کے ہتھکنڈے ہیں۔موجودہ حکومت اور سابقہ حکومتوں کے اقدامات،لوٹ مار وبے حسی میں کوئی فرق نہیں صرف فرق زیادہ قرضوں کا حصول،لوٹ مار،مہنگائی وبے روزگاری میں اضافے کا ہے ہر طرف عوام کو تباہ وبربادکرنے کے اقدامات ہورہے ہیں قوم آمرانہ سوچ رکھنے والی بدعنوان پارٹیوں،بے حس لیڈرزکو مسترد کرکے حقیقی جمہوری اسلامی پارٹی جماعت اسلامی اور ان کے دیانت دار قیادت کا ساتھ دیں تاکہ بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ذمہ داران کارکنان وارکان اخلاص ونیک نیتی کیساتھ خوب محنت کریں اور قرآن و سنت کا پیغام بلوچستان کے کونے کونے تک پہنچائیں جماعت اسلامی آزادی صحافت کے لیے جدوجہد میں صحافی کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے ملک جب بھی آمریت وآمرانہ اقدامات نے کو ترقی ملی میڈیا پر بے جاپابندی لگائی گئی ہے ہم انصاف وعدل کیلئے آزاد عدلیہ،حق وسچ عام کرنے کیلئے آزاد میڈیا، عوامی مسائل حل کرنے کیلئے آزاد پارلیمنٹ اور آزاد الیکشن کمیشن کا ساتھ دیتے رہیں گے بلوچستان کی زراعت معیشت تباہ ہوگئی حکومتی سطح پر معیشت وزراعت کو ترقی دینے کیلئے مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے بلوچستان افرادی قوت اور بے پناہ وسائل اور قدرتی ذخائر سے مال مال صوبہ ہے مگر وفاق نے ہمیشہ صوبے کے بدعنوان عناصر کیساتھ ملکر بدعنوانی کو ترقی دی اورصوبے کے وسائل کو صحیح سمت میں استعمال نہیں کیامظلوم عوام کو جان بوجھ کروسائل ترقی وخوشحالی سے محروم رکھاگیابلوچستان کے مظلوم عوام،روزگار ووسائل سے محروم عدم تحفظ کا شکار ہیں حکومتی بے حسی بدعنوانی کی وجہ سے غربت، مہنگائی اور بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زراعت ومعیشت اور صنعت میں بہتری نہیں آئی موجودہ حکومت نے سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کو جاری رکھا اور عوام کے مسائل پر ایک پل کے لیے بھی توجہ نہیں دی۔ وعدے اور دعوے ریاست مدینہ کے کیے گئے مگر مدارس اور علما کو ہٹ کیا گیا۔ گھریلو خاندانی نظام پر حملے جاری ہیں۔ قادیانی بے لگام اور ملک کی نظریاتی اساس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کی سرپرستی کبھی بھی حکومت نے اپنی ذمہ داری نہیں سمجھا۔ حقیقت یہ ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں نے نظریاتی اور معاشی دونوں میدانوں میں عوام وملت کا ستیاناس کیاجماعت اسلامی ہی حقیقی معاشی سیاسی نظریاتی تبدیلی لائیگی عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں