آزادی صحافت کو پابند سلاسل کرنا آمرانہ دور حکومت کے مترادف ہے، افغان قومی مومنٹ

کوئٹہ:افغان قومی مومنٹ کے سربراہ احمدخان نے کہا ہے کہ ازادی صحافت کو پابند سلاسل کرنا امرانہ دور حکومت کے مترادف اقدام ہے صحافت اکیسویں صدی میں غریب مظلوم و محکوم طبقات کی اواز ہے قدغن برداشت نہیں کریں گے ایک قالے قانون کے ذریعے ازاد صحافت کو امرانہ طرز رویہ رکھنے والے حکمرانوں کے تابع کرنے کیلئے اسمبلی میں بل لانے کو یکسر مسترد کرتے ہیں کیونکہ ازاد صحافت ایک مقدس پیشہ ھونے کے ساتھ ساتھ ایک جمہوری ریاست میں ائین کے چوتھے ستون کا کردار ادا کرتی ہے آزاد اور صاف و شفاف صحافت جمہوریت اور جمہوری اداروں کیلئے اہمیت کا حامل ھوتا ہے اس لئے صحافت پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ صحافی حضرات غریب طبقات اور محکوم و محروم عوام کی نہ صرف آواز بلکہ وہ انسانی نظریاتی سرحدوں کے بھی محافظ ھوتے ہیں بیان میں ان سب مڈیاں کے نماہیندوں اور صحافی حضرات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ھوے کہا ہے کہ جو صحافی اور دیگر مڈیاں سے منسلک نمائندے ہرقسم کی گھمبیر حالت میں بھی آپنی ڈیوٹی ذمہ دارانہ طریقے سے نبھاتے ہیں اور آپنی فرض نبھانے کے دوران انھیں بھاری جانی و مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی ترقیافتہ ملک میں آزاد اور غیر جانبدارانہ صحافت اس ملک کی ترقی اور محکوم اقوام کی استحصال سے نجات دلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں