یاسین زئی قبائل کے معتبرین کی پریس کانفرنس

کوئٹہ(انتخاب نیوز)یاسین زئی قبائل کے معتبرین نے سابق گورنر بلوچستان کے بیان پر پریس کانفرنس کی ،ملک نسیم کاکڑ نے کہا کہ قاسم سوری کے کہنے پر سابق گورنر کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سابق گورنر امان اللہ خان یاسین زئی تعلیم یافتہ اور باشعور شخصیت ہیں،ان کیخلاف وہ لوگ پروپیگنڈا کررہے ہیں جو خود مجرم ہیں،لینڈ مافیا اور زناخوروں سے امان اللہ یاسین زئی کیخلاف پریس کانفرنس کروائی جا رہی ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ حاجی لشکری رئیسانی کی نشست پر قاسم سوری کو سلیکٹ کیا گیا،سرکاری سطح پر بات نہیں کررہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں