پاکستان کی سب سے بڑی پریشانی پناہ گزین،ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسند ہیں، عمران خان

اسلام آباد(انتخاب نیوز)افغانستان سے ہمیں تین خطرات لاحق ہیں، افغان مہاجرین ،ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسند جو افغان سرزمین استعمال کرکے پاکستان میں حملے کر سکتے ہیں۔ عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی پریشانیوں میں افغان پناہ گزین ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ اس سے پہلے بھی پاکستان نے تیس لاکھ افغانیون کو پناہ دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو خطرہ ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں پاکستان کیلئے سب سے بڑی پریشانیوں میں ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسند افغان سرزمین استعمال کرکے پاکستان میں حملے کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے فون نہیں کیا وہ مصروف شخصیت ہیں، اسکے باوجود بھی ہم امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، امریکہ نے کبھی نہیں سمجھا کہ حقانی نیٹ ورک کیا ہے، حقانی قبائل افغانستان میں آباد ہیں، حقانی مجاہدین نے سوویت یونین کیخلا ف جہاد کیا، پاکستان کی سب سے بڑی پریشانی افغان پناہ گزین اور دہشتگردی ہے، ماضی میں ہم اسی طرح امریکہ کا ساتھ دیتے رہے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ صدر سے بات چیت نہیں ہوئی، اگر 9/11کے وقت وزیراعظم ہوتا تو امریکی حملے کی اجازت نہیں دیتا،

اپنا تبصرہ بھیجیں