حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں، عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ: صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہیں صوبے کے نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں نوجوانوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائمنڈ جوبلی آف پاکستان 56 ویں نیشنل مین اینڈ وومن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2021 کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان تھے جبکہ سیکرٹری اسپورٹس میر عمران گچکی و ڈپٹی سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز حاجی اعجاز احمد و ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں و شائقین و دیگر اختتامی تقریب میں شریک تھے صوبائی وزیر نے فائنل میچ بھی دیکھا جوکہ پاکستان واپڈا اور آرمی کے درمیان کھیلا گیا جوکہ ایک دلچسپ میچ کے بعد پاکستان واپڈا نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا صوبائی وزیر نے شاندار کھیل پر دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی، صوبائی وزیر نے فائنل میچ کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی مثبت پالیسوں اور صوبے میں امن اوامان کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی وجہ سے صوبائی دارلحکومت سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں کھیلوں کے میدان آباد ہوچکے ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جو قومیں اسپورٹس اور تعلیم سے دور رہی ہیں وہ ہمیشہ منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی بدولت ہی صحت مند معاشرے وجود میں آتا ہے صحت مند معاشرے کا قیام وقت کی اہم ضروت ہے کھیلوں کی میدانوں کو آباد کرکے نوجوانوں کے مستقبل کو روشن کریں گے تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں