ریڈیو پا کستان میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا

پشاور:ریڈیو پا کستان میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا ہے لازمی سروس ایکٹ نافذ ہونے کے حوالے سے پشاو ر، ڈی آئی خان سمیت ملک بھر کے تمام ریڈیو پاکستان کے اسٹیشنوں میں لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے لازمی سروس ایکٹ کے حوالے سے لازمی سروس ایکٹ نافذ ہونے کے بعد ملازمین کی یونینز کے الیکشن پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہیں جبکہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے احتجاجی مظاہروں پر بھی پابندی عائد ہو گی لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہے لازمی سروس ایکٹ اس سے قبل پی آئی اے میں نافذ ہو چکی ہے اور اب ریڈیو پاکستان میں نافذ کردی گئی ہیں۔ لازمی سروس ایکٹ محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں بھی نافذ ہو چکی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لازمی سروس ایکٹ مختلف وفاقی محکموں میں مرحلہ وار طور پر نافذ العمل کردیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں