جنوبی وزیر ستان میں آپریشن 7اہلکار جاں بحق

راولپنڈی :ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 5 مسلح افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے 7 اہلکار جاں بحق، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بدھ کوسکیورٹی فورسز نے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پرضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں آئی بی او آپریشن کیا جس دوران5 مسلح افراد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 7 فوجی اہلکار جاں بحق۔

اپنا تبصرہ بھیجیں