بلوچستان میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع دستیاب ہیں، گورنر بلوچستان

اسلام آباد :گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع دستیاب ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کنینوری مستودا کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور جاپان کے درمیان قریبی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ضروری ہے رونما ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے۔

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع دستیاب ہیں، موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں