عوام پہلے ہی مہنگائی سے تنگ تھے اب اضافہ نے انکی کمر ہی توڑ ڈالی ،سردار یعقوب ناصر

لورالائی:پی ڈی ایم کے رہنماءو مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں اوگرا نے ایک روپے اضافے جبکہ نااہل حکومت نے پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کردیا عوام پہلے ہی مہنگائی سے تنگ تھے اب حالیہ اضافہ سے انکی کمر ہی توڑ ڈالی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان میں پہلے سے زیادہ فعال اور منظم شکل میں سامنے ارہی ہے صوبے کے کئی نامور قبائلی شخصیات شمولیت کیلئے رابطے میں ہیں اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اپوزیشن لیڈر سے بات بھی فائنل ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ شمولیت کے موقع پر میاں شہباز شریف بلوچستان کا دورہ کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے کے اثار بڑے واضع ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں بری طرع پھنس رہے ہیں وہ اپنی تلاشی سے اب کسی صورت بھاگ نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت لانگ مارچ اور اجتماعی استعفوں کے حق سے اب بھی دستبردار نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ حکومت ڈر اور خوف کا شکار ہے کہ اگر پی ڈی ایم نے استعفے دیئے تو حکومت کا چلنا ناممکن ہو جائیگا ہم اپنے اہداف کیلئے تحریک کو ہر صورت منزل مقصود تک پہنچا کر ہی دم لینگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہے حکومت پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا کرنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے لیکن حکومت اسمیں ناکام ہو گی انہوں نے کہا کہ نیب کی انتقامی کاروائیوں سے کھبی بھی مرعوب نہیں ہونگے بلکہ اسکا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں موجودہ چیئرمین نیب کو کسی صورت امکے مدت میں اضافہ نہیں ہونے دیگی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سوچ اور قومی بیانئے ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر پی ڈی ایم کے خلاف حکومت نیب کو استعمال کرکے ہمیں دھمکانے اور ڈرا نے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہم سب اراکین پارلیمنٹ اور لاکھوں شیر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ چٹان کی طرع کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے استعفے پارٹی قیادت کے پاس موجود ہیں ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی رکن اب تک لوٹا نہیں بنا جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی آرہی ہے موجودہ حکومت اسی لیئے سر پیر مار آکر پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن نہ انھیں آین ار او ملیگا اور نہ ہی اب ان سے مذاکرات ہونگے ملک میں فوری عام الیکشن کرائے جائیں اس جعلی اور سلیکٹیڈ حکومت کو غیر ائینی طور پر قوم پر مسلط کیا گیا جنہوں نے ملک کا دیوالیہ کر کے رکھ دیا انہوں نے کہا کہ بجلی گیس پیٹرولیم سب کچھ مہنگی کی جارہی ہے تاکہ عوام زندہ درگور ہو جائیں اسی لیئے عمران خان نے خود کہا تھا کہ عوام صبر کریں انھیں سکون قبر میں ہی ملیگا انہوں نے کہا کہ عوام ائین اور جمہوریت دشمن حکومت کا بستر گول کرنے تک چین و آرام سے نہیں رہے گے انہوں نے کہا کہ اناڑی وزیر اعظم نے خود اعتراف کیا کہ ہمیں تین سال میں حکومت چلانے کی سمجھ ہی نہیں ائی ہمیں حکومت میں نہیں آنا چاہیئے تھا اب اسکے بعد بھی وہ وزارت عظمٰی پر چمٹے ہوئے ہیں قوم عذاب میں مبتلا ہے اس حکومت کے چند روز باقی ہیں ہم ان سے فوری استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں