پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سے کم ہیں،فواد چودھری

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سے کم ہیں، جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی، پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے،تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سے کم ہیں، یا تو تین سالوں میں تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ ظاہر ہے جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی تو قیمتیں بڑھیں گی، یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے۔اصل کامیابی یہ ہے کہ75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کی ک 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی، تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں