سی پیک کے تحت سماجی ترقی کے اب تک 4 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، خالد منصور

اسلام آ باد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت سماجی ترقی کے اب تک 4 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کے اجلاس میں کمیٹی کو سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھر کے کوئلے سے 660 میگاواٹ بجلی بنارہے ہیں۔ معاون خصوصی برائے سی پیک نے کہا تھر میں مزید 660 میگاواٹ بجلی بنانے کیلئے کام ہو رہا ہے، تھر میں غربت بہت زیادہ ہے اور وہاں سماجی ترقی کے منصوبوں کے تحت کام کیا جارہا ہے۔ خالد منصور نے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ تکمیل کے مراحل میں اور دوسرے فیز میں داخل ہوچکے ہیں، سی پیک کے 53 ارب ڈالر منصوبے فیزون میں شامل تھے، 15.7 ارب روپے کے 21 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے مزید کہا کہ بجلی، انفراسٹرکچر اور گوادر کی ترقی کے منصوبے پہلے فیز میں شامل منصوبے ہیں، سی پیک کے تحت سماجی ترقی کے اب تک 4 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، سی پیک کے تحت 5320 میگاواٹ کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں