انتخاب میں کامیاب کے بعد حکمران یکسر بدل جاتے ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دیں۔کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دورویہ کرنے کے بجائے موٹروے بنائی جائے۔بلوچستان کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے آسانی وسہولت اور اسکالرزشپ فراہم کیاجائے۔بلوچستان میں حکومت واپوزیشن عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے حکومت میں باریاں لینے کیلئے کام کررہی ہے۔حکومت واپوزیشن دونوں عوامی مسائل ومشکلات اور پریشانیوں کے ذمہ دارہیں۔بدقسمتی سے حکومت نہ بدعنوانی ختم کرنے کیلئے سنجیدہ ہے اورنہ ہی بے روزگاری وبدامنی ختم کرنے کا ارادہ ہے جماعت اسلامی ہی عوام کو مسائل ومشکلات سے نجات دلائیگی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے سلگتے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے صوبہ اور وفاق کوسنجیدگی اختیار کرنی ہوگی بدقسمتی سے کامیابی کے بعد منتخب نمائندوں اور حکمرانوں کا رویہ یکسر بدل جاتاہے عوام کی امیدوں پرہر الیکشن کے بعد پانی پیر دیا جاتاہے۔ فہم القرآن کلاسز میں عوام الناس کی جوق درجوق شرکت خوش آئند ہے حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی لائیگی تاکہ عوام کے مسائل کو حل اور مدینہ کے حقیقی اسلامی ریاست قائم ہوجائیں۔ ملک میں بدعنوانوں،آئی ایم ایف کے اہلکاروں کا راج ہے۔کسی ادارے،مقتدر قوتوں کو عوامی مسائل مہنگائی بے روزگاری اور بدعنوانی کی کوئی فکر نہیں۔ اکثر جماعتوں نے عوام سے باربار وعدے کیے لیکن الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کو بھول گئے بدعنوانی کی لت میں سب بدنام ہوئے اور عوام کے بجائے ذات اور پارٹی وخاندانی مفادات کو ترجیح دی پارٹیاں خاندان موروثی پراپرٹیاں بن گئی ہیں میدان میں صرف جماعت اسلامی ہی جو موروثیت،لسانیت فرقہ واریت سے پاک حقیقی جمہوری دینی پارٹی کے طور پر موجود ہیں انشاء اللہ حقیقی دینی انقلابی تبدیلی جماعت اسلامی لائیگی اقامت دین کی جدوجہد کو تیز ترونتیجہ خیر بنانے جماعت اسلامی کی دعوتی، تربیتی،فلاحی، سیاسی،تبلیغی ودینی سرگرمیوں میں وسعت وبہتری کیلئے مخیر حضرات جماعت اسلامی کیساتھ مالی تعاون کریں تاکہ ہم اپنی دعوتی تنظیمی فلاحی سیاسی سرگرمیوں میں مزیدوسعت اوربہتری لے آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں