جیکب آباد،گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق

جیکب آباد:جیکب آباد کے مولاداد تھانے کے قریب نوجوان گھر میں گولی لگنے سے پر اسرار طور پر فوت، قتل کا شبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانے کے قصبہ مجیب جکھرانی میں گھر میں پر اسرار طور پر گولی لگنے سے 32سالہ نوجوان ٹلن ہلاک ہو گیا ورثہ کی جانب سے نوجوان کے قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کی، ایس ایچ او مولاداد دلی جان مگسی کا کہنا ہے کہ فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں